امت مسلمہ کو تعلیم سے آراستہ کنے کےلئے ایک بڑھتا قدم۔۔۔

توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ ایک مختصر تعارف

شمالی مشرقی ہندوستان کا ممتاز تعلیمی اور رفاہی ادارہ توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کشن گنج مسلسل اٹھائیس برس سے اپنی منزل کی طرف نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ رواں دواں ہے۔ اس ادارہ نے بڑی سرعت کے ساتھ لوگوں میں تعلیمی بیداری کا کام کیا ، قوم کے لئے دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پیش کیا اور بالخصوص غریب اور یتیم بچوں کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ دینی تعلیم کے لئے جامعۃ الامام البخاری ) (بنین) جامعۃ عائشہ الاسلامیہ ) بنات ، (حفظ قرآن کے لئے مدرسہ عثمان بن عفان ،(عصری تعلیم کے لئے عبدالمتین سلفی ( AMS ) انٹر نیشنل اسکول (CBSE )و تکنیکی تعلیم کے لئے I.T.I ،ایتام کے لئے دارالایتام اور کمپیوٹر کورس کی خدمات نہایت ہی قابل ذکر ہیں۔ یہاں کی سند ملک میں جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور بیرون ملک میں مدینہ منورہ اسلامک یونیورسٹی ، جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ اور جامعۃ القصیم ، جامعۃ ام القری وغیرہ میں مقبول ہیں۔ شیخ عبد المتین عبدالرحمن سلفی رحمہ اللہ (بانی و سابق صدر توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ)نے یہ باغ لگایا تھا اور آج انکے فرزند و جانشیں شیخ مطیع الرحمن حفظہ اللہ (حالیہ صدر ٹرسٹ) اس کی آبیاری کررہے ہیں۔

 

 توحید ایجو کیشنل ٹرسٹ کے حالیہ شعبہ جات اور شاخیں

ایک نظر میں: شمالی مشرقی ہندستان کے سب سے زیادہ مردم خیز صوبہ بہار اور بنگال کے مختلف علاقوں میں ٹرسٹ کی بیالیس(42) سے زائد  تعلیمی شاخیں پھیلی ہوئی ہیں جن میں اللہ کے فضل سے پانچ ہزار (5000) سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور سو سے زائد استاتذہ و  علماء  تدریسی و دعوتی کام میں سر گرم ہیں۔۔ ان شاخوں کے علاوہ ٹرسٹ کے نہایت سرگرم ادارے اور شعبہ جات حسب ذیل ہیں:

  1. جامعۃ الامام البخاری
  2. جامعہ عائشہ الاسلامیہ
  3. ۔مدرسہ عثمان لتحفیظ القرآن
  4. معھد حفصہ لتحفیظ القرآن
  5. عبد المتین سلفی(AMS ) انٹرنیشل اسکول(CBSE )
  6. شعبہ دعوت وتبلیغ
  7. شعبہ زراعت وباغبانی
  8. شعبہ رفاہ عام
  9. توحیدچریٹبل ڈسپنسری
  10. مرکز الامام محمد ناصر الدین البانی برائے بحوث وترجمہ وتالیف وافتاء
  11. توحید انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(ITI )
  12. توحید آئڈیل اکیڈمی

جامعۃ الامام البخاری

اس کی بنیاد پہلے "معہد العلوم الاسلامیہ" کے نام سے 1408ھ مطابق1988ء میں ڈالی گئی اور صرف  دو تین کچے مکانات بنا کر دس بارہ طلبہ سے تعلیم کی ابتداء کردی گئی۔ پھر تعلیمی توسیعات کے  پیش نظر اسے جامعۃ الامام البخاری کے نام سے موسوم کیا گیا ۔ الحمد للہ ابھی اس میں سات سو سے زائد(700) طلبہ زیر تعلیم اور پچپن اساتذہ وموظفین تدریسی خدمات پر مامور ہیں۔سال رواں ادارہ ہذا  سے 40 طلبہ فراغت حاصل کیں ہیں۔

جامعۃ عائشہ الاسلامیہ

لڑ کیوں کی اسلامی وعصری تعلیم کی ضرورت کے پیش نظر1992 کے اواخر میں اس کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جہاں اس وقت اللہ کےفضل سے چودہ سو کے لگ بھگ ( 1200 ) طالبات زیر تعلیم ہیں جن کے لیے احاطہ جامعہ ہی میں رہائش کا انتظام ہے جبکہ دو سو کے لگ بھگ(200) طالبات روزانہ شہر سے آکر کلاس کرتی ہیں۔ مجموعی تعداد تیرہ سو( 1400 ) طالبات ہیں ، اس میں پینسٹھ(65) اساتذہ ومعلمات وموظفین وموظفات کی خدمات حاصل ہیں۔امسال یہاں سے 45 طالبات نے سند فراغت حاصل کیں ہیں۔

معھد حفصہ لتحفیظ القرآن الکریم

یہ ادارہ باقاعدہ طور پر جامعۃ عائشہ الاسلامیہ کا حفظ کا شعبہ تھا طالبات کے لیے قرآن کریم کے حفظ کرنے کا معقول انتظام باصلاحیت معلمۃ حافطہ کے ذریعے انجام پارہا تھا ۔2014ء میں معھدحفصہ لتحفیظ القرآن الکریم کے نام سے اس شعبہ کو مستقل طور پر ایک  ادارہ کا نام دیا گیا ۔ اس سال اس دارہ میں پچاسی(85) طالبات قرآن حفظ کررہی ہیں چار باصلاحیت معلمۃ کی سرپرستی میں۔امسال یہاں سے 7 طالبات نے قرآن کریم حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کیں ہیں۔

مدرسہ عثمان لتحفیظ القرآن

جامعۃ الامام البخاری سے ملحق یہ شعبہ معہد العلوم الاسلامیہ کی تاسیس کے ساتھ ہی کھولا جاچکا تھا ۔ اللہ کےفضل سے اس وقت دوسو پندرہ(215) طلبہ زیر تعلیم ہیں جس کے لیے  مستقل رہائشی انتظامات بھی ہیں اور اس میں سات حافظوں کی خدمات حاصل ہیں۔سال رواں یہاں سے 20 حفاظ کرام فارغ ہوئے ہیں۔

 

شعبہ دعوت وتبلیغ

اس شعبہ کے تحت مؤثر دعاۃ کے ذریعہ مساجد میں جمعہ کے خطبے اور جلسہ و سمینار کے ذریعہ قرب و جوار میں دعوت و تبلیغ فریضہ کو ادا کیا جاتا ہے۔ دعاۃ کی بہتر تربیت کے لئے ہر سال ادارہ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں ماہرین تبلیغ علماء شریک ہوکر تربیت دیتے ہیں۔
موقع مناسبت اور جمعہ کے دن عام تقاریر وخطبات جمعہ کے ذریعہ دعوت وتبلیغ کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

مرکز الامام محمد ناصر الدین البانی برائے بحوث وترجمہ وتالیف وافتاء

قرب وجوار کے لوگوں کی طرف سے دینی مسائل کے بارے میں پیش آمد ہ سوالات کے قرآن وحدیث کی روشنی میں جوابات دینے کے لیے بعض مامرین افتاء اور باصلاحیت استاذہ  مخصوص کردیئے گئے ہیں جو اس کام کو بحسن بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ نیز جامعۃ کے اساتذہ علماء کرام کے ذریعہ ترجمہ وتالیف ،بحث وتحقیق کا کام بھی ہوتا ہے۔

 

درد مندانہ اپیل

ہمدردان قوم وملت اور اہل خیر حضرات سے گزارش ہیکہ توحید  ایجو کیشنل ٹرسٹ کشن گنج ، جو ممتاز دینی، تعلیمی اور رفاہی ادارہ ہے اور مسلسل28سالوں سے قوم وملت کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ بالخصوص یتیم،نادار اور غریب طلبہ کی تعلیم وتربیت کرنا اس کا طرۂ امتیاز ہے۔ اس کے علاوہ بیوہ، مسکین،محتاج اور ناگہانی آفتوں کے شکار افراد کی خدمت کرنے میں بھی یہ ادارہ پیش پیش رہتا ہے ،ظاہر ہےکہ یہ ساری چیزیں محض اللہ کے فضل وکرم اور پھر اہل حضرات کے خصوصی تعاون ہی سے ممکن ہیں۔

اس لیے آپ سے التماس ہےکہ اپنے اس محبوب ادارہ کو ضرور تقویت پہنچائیں اور اپنے عطیات، صدقہ الفطر، زکوۃ اور امداد سے ضرور نوازیں۔

 

Contact Us

Tauheed educational trust

Adress:Mahadabad Khagra, Post Box No:7 Kishanganj

State: Bihar 855107

Country: India

E-mail: tauheededucationtrust@gmail.com

Tel: +91-6456-222158 / 222939

Fax: : +91-6456-222080


 

123